پیٹرول قیمتو ں میں اضافے کیخلاف پی ٹی آئی نے بڑا مطالبہ کر دیا

لاہور(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماؤں رانا عبدالسمیع میاں عباد فاروق بلال اسلم بھٹی ملک عثمان حمزہ اعوان ملک حماد اعوان جاوید ضمیر حاجی محمد علی خان حاجی فیاض حاجی محمد مہتاب بھٹی عامر خلیل چوہدری محسن مزمل آصف بھٹی مبارک آفتاب گل چوہدری کامران عباس مہر نعیم اللہ تاج میاں عمر اقبال امجد خان فاروق خان ملک آصف بھنڈر عمار بشیر گجر حافظ جنید میاں علی رشید فوادرسول بھلر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ تحریک انصاف پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے

حکومت فوری طور پر پٹرول کی قیمت میں ہونے والے اضافے کو واپس لے حکمران عوام پر ظلم ڈھانا بند کریں امپورٹڈ وفاقی حکومت نے غیر آئینی اور غیر قانونی طریقے سے بجلی کے بلوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ ٹیکس کے نام پراربوں روپے کونسے بٹور لیے حکمران مہنگائی کے بم عوام پر بس برسا رہی ہے عوام پہلے ہی غربت کی چکی میں پس رہے ہیں حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ایمپورٹ حکمران ٹولہ صرف اپنی تجوریاں بھرنے میں لگا ہوا ہے عوام کی مشکلات ختم اور مسائل حل کرنے میں انہیں کوئی دلچسپی نہیں یہ صرف اقتدار کے بھوکے ہیں وفاقی حکمران ٹولے نے غریب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close