اسلام آباد (پی این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ میں ہر روز زیادہ خطرناک ہو رہا ہوں۔عمران خان ضمانت کی درخواست منظور ہونے کے بعد انسداد دہشت گردی سے باہر نکلے تو صحافیوں نے چیئرمین تحریک انصاف سے سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔عمران خان نے صحافیوں کو چلتے چلتے جواب دیا کہ میں ہر روز زیادہ خطرناک ہو رہا ہوں۔
صحافی کا سوال کیا کہ کہا آپ نے ہیروں کا ہار لیا؟ جس پر عمران خان نے کہا کہ ہار بہت سستے ہوتے ہیں، کسی مہنگی چیز کی بات کرو۔صحافی نے سوال کیا کہ خان صاحب آپ کا خطرناک ہونے کا پیغام کس کے لیے ہے؟ جس پر چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ میں سرگودھا کے جلسے میں سب کو بتاؤں گا۔گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے موقع پر بھی عمران خان کا کہنا تھا ایک صحافی مجھے بار بار تنگ کر رہا تھا جس پر میں نے کہا کہ میں بہت خطرناک ہوں۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کے بیان پر کہا ہے کہ یہ توسستی چیز بھی نہیں چھوڑتے۔انسداد دہشتگردی کی عدالت سے روانگی پر ایک صحافی کی جانب سے عمران خان سے سوال کیا گیا تھا کہ آپ کی اہلیہ پر ملک ریاض سے ہیروں کا ہار لینے کا الزام ہے کیا لیا تھا؟۔
جس پر عمران خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ہیرے بہت سستے ہوتے ہیں، کوئی مہنگی چیز کی بات کرو۔مریم نواز شریف نے اپنے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کی انسداد دہشتگردی میں پیشی کے بعد صحافیوں سے بات چیت کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بیان جاری کیا۔مریم نواز نے عمران خان کے بیان پر کہا کہ یہ تو سستی چیز بھی نہیں چھوڑتے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں