اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے پورا ملک متاثر ہوا ہے اور اس افتاد سے نمٹنے کے لیے ہمیں بھائی چارے اور مواخات کی ضرورت ہے، یہ بات خوش آئند ہے کہ مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگ اس آفت سے نمٹنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، ہم قومی یکجہتی کے ذریعے اس مشکل وقت کا مقابلہ کریںگے ، پوری قوم اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی مدد کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالے۔ وزیر اعظم نے جمعرات کو ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں مختلف وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ا س دوران وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہاکہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے پورا ملک متاثر ہوا ہے اور اس افتاد سے نمٹنے کے لیے ہمیں بھائی چارے اور مواخات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگ اس آفت سے نمٹنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہم قومی یکجہتی کے ذریعے اس مشکل وقت کا مقابلہ کریںگے ۔ پوری قوم اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی مدد کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالے۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین نادرا محمد طارق ملک نے ملاقات کی ۔چیئرمین نادرا نے وزیر اعظم کو فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے 10کروڑ روپے عطیہ کا چیک پیش کیا۔چیئرمین قاضی محمد منصور دلاور کی سربراہی میں پاکستان فارماسوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیر اعظم سے ملاقات کی، اور وزیر اعظم فلڈ ریلیف فنڈ کے لیے 2 کروڑ روپے عطیہ کا چیک پیش کیا۔پاکستان فارماسوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن نے سیلاب متاثرین کے لیے 5 کروڑ روپے کی ادویات بھی عطیہ کیں۔وزیر اعظم نے این ڈی ایم اے حکام کو ہدایت کی کہ وہ مختلف متاثرہ علاقوں میں ادویات کی ضرورت کا تعین کرنے کے بعدپاکستان فارماسوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر ان کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔پاکستان فارماسوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن نے ضرورت پڑنے پر مزید ادویات عطیہ کرنے کا بھی عہد کیا۔گلوبل سی ای او وسیم احمد کی سربراہی میں اسلامک ریلیف کے وفد کی بھی وزیر اعظم سے ملاقات۔ وفد میں اسلامک ریلیف کے کنٹری ڈائریکٹر آصف علی شیرازی اور کنٹری ایڈووکیسی سپیشلسٹ رضا قاضی بھی موجود تھے۔ اسلامک ریلیف نے وزیر اعظم کو بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخواہ میں سیلاب زدگان کے ریلیف کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی۔ انہوں نے وزیر اعظم کو 3 کروڑ پائونڈ عطیہ جمع کرنے کے ہدف کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں