عمران خان نے پاکستان کا سارا قرضہ اتارنے کا منصوبہ بنا لیا

سرگودھا (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا قرضہ اتارنے کیلئے بیرون ملک پاکستانیوں کو متحرک کروں گا، بیرونی قرضے کی وجہ سے آئی ایم ایف کی غلامی کرنی پڑتی ہے،اوورسیز پاکستانیوں ملک وقوم کو پاؤں پر کھڑا کرنے میں مدد کریں گے۔انہوں نے سرگودھا میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن سکندرسلطان اگر سن رہے ہو۔

 

 

اندازہ ہوا کہ فارن فنڈنگ کیا ہوتی ہے؟تمہیں پہلی بار پتا چلا ہوگا کہ فارن فنڈنگ کیا ہوتی ہے؟یہ پیسا بیرون ملک پاکستانیوں نے بھیجا، ایک دن بیرون ملک پاکستانیوں کو اکٹھا کروں گا اور بیرونی قرضہ جس کی وجہ سے آئی ایم ایف کی غلامی کرنی پڑتی ہے، جن کی وجہ سے ملکوں کے سامنے ہاتھ پھیلانے پڑتے ہیں،اسکیمز لے کر آؤں گا، بیرون ملک پاکستانیوں کو متحرک کروں گا، بیرون ملک پاکستانی قرضہ اتارنے میں ہماری مدد کریں گے اور ملک کو پاؤں پر کھڑا کریں گے۔ہمارے ملک میں طاقتور اور کمزور کیلئے الگ الگ قانون ہیں، واحد لیڈر تھا جس کو آزاد عدلیہ کیلئے ڈی جی خان جیل میں ڈالا گیا، وہاں جیل میں ایک امیر چور نظر نہیں آیا سارے غریب چو رجیل میں تھے، جب اسمبلی گیا تو ملک کے بڑے بڑے ڈاکو اسمبلی میں نظر آئے، ان لٹیروں میں سے ایک ڈیزل بھی تھا۔لٹیرے دو خاندان آج ہمارے اوپر مسلط کیے ہوئے ہیں۔ عوام کو تیار کررہا ہوں حقیقی آزادی کی تحریک میں سب شامل ہوں جب تک چور اوپر بیٹھے رہیں گے اس ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہوگا۔امریکا کو غلام چاہیے تھے چیری بلاسم جوتے پالش کرنے والا حاضر ہوگیا، ڈیزل پہلے ہی تیار تھا، زرداری کی بڑی بیماری جب نوٹ دیکھتا ہے تو اس کی کانپیں ٹانگنا شروع ہوجاتی ہیں، اس کی مونچھیں اوپر نیچے ہونا شروع ہوجاتی ہیں، چلا جاتا نہیں لیکن پیسے پر جان دینے کیلئے تیار ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ بیرون سازش کے ذریعے ان چوروں کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا، اور کہا گیا عمران خان کی سیاست ختم ، اب ہم پھر ان کے بچوں کی غلامی کریں گے۔جنہوں نے سازش کی تھی وہ ہکے بکے رہ گئے اور قوم سڑکوں پر آگئی،انہوں نے 25مئی کو ہمارے اوپر ظلم کیا، شیلنگ کی، خوف پھیلایا، مقدمات بنائے، میرے اوپر 17ایف آئی آراز کٹ چکیں، ان کو بتایا گیا کہ یہ ممی ڈیڈی ہیں، کھڑے نہیں ہوسکتے، 17جولائی کو پنجاب الیکشن میں ہر حربہ آزمایا لیکن حمزہ ککڑی کو فارغ کرنا پڑا۔ اس کے بعد خوف آگیا کہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی دوتہائی اکثریت نظر آنا شروع ہوگئی،پہلی سازش حکومت گرانے کی تھی،پھر سازش بنائی کہ عمران خان کو راستے سے ہٹا یا جائے،پھر منصوبہ بنایا گیا کہ عمران خان کو مکمل طور پر راستے سے ہٹادیا جائے، بند کمرے میں فیصلہ ہوا کہ عمران خان کو ہٹا دیا جائے، ان چاروں کے نام ٹیپ میں ریکارڈ کردیے ہیں، اگر مجھے کچھ ہوا تو قوم ان چاروں کو نہیں چھوڑے گی۔پھر پالتو الیکشن کمشنر کو کہا کہ عمران خان کو فارن فنڈنگ میں نااہل کردیا جائے۔اس کے بعد توشہ خانہ، توشہ خانہ کا کیس اوپن سماعت میں سنا جائے، یہ اس کیس میں ذلیل ہوں گے، چاہتا ہوں کہ اس کے بعد نوازشریف اور زرداری کا کیس بھی سنا جائے۔

 

سب سامنے آجائے۔ پھر ایک اور چیز سوچی عمران خان کو جیل میں ڈالا جائے، پہلے 27رمضان کو ہم شب دعا مانگ رہے تھے، مدینہ میں چیری بلاسم کی ٹیم پر چور چور کے نعرے لگ گئے تو مجھ پر توہین مذہب کی ایف آئی آر کٹ گئی، میں نے کہا کہ جن لوگوں نے شہبازگل پر تشدد نہیں روکا ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے، مجھ پر دہشتگردی کا کیس بنا دیا گیا، گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی، دنیا کا کون معاشرہ اجازت دیتا ہے کہ ظلم کیا جائے۔جب انصاف مانگتے ہیں تو ن لیگ کہتی عمران خان کو نااہل کیا جائے، کیونکہ نوازشریف کو نااہل کیا گیا، ن لیگ والو میرا موازنہ نوازشریف سے نہ کیا جائے، میں اپنا سارا پیسا پاکستان لے کر آیا میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close