اے آئی وائی سے نکالنے جانے کے بعد ارشد شریف کا سلمان اقبال کے نام پہلا پیغام آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی جانب سے ادارے سے نکالے جانے کے بعد اینکر پرسن ارشد شریف کا موقف آگیا۔ایک ٹویٹ میں ارشد شریف نے لکھا “پاکستان اور دنیا بھر میں تمام دیکھنے اور سننے والے پاکستانیوں، صحافیوں اور دوستوں کے پیار، اعتماد اور مدد کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

 

 

“انہوں نے اے آر وائی نیوز کے مالک سلمان اقبال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ” آپ نے دباؤ کے باوجود موقع دیا کہ اپنے لوگوں کے لئے صحافت کروں ۔” انہوں نے اے آر وائی کے نائب صدر عماد یوسف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ ان کی اور تمام دوستوں کی مشکلات آسان کرے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز اے آر وائی نیوز نے اپنے ایک ٹویٹ میں ارشد شریف سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا تھا۔ چینل انتظامیہ کے مطابق ارشد شریف نے سوشل میڈیا پر چینل کی پالیسی کے خلاف ٹویٹس کیں جس کے باعث آٹھ سال کا تعلق ختم کرنا پڑا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close