بنی گالا پولیس ناکے پر مسلح افراد کا پولیس اہلکاروں پر حملہ، سرکاری اسلحہ کے میگزین چھین کر پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ دیں

اسلام آباد (پی این ایس) تھانہ بنی گالہ کی حدود میں لکھوال کے مقام پر ناکے پر روکنے پر دو شہریوں نے نہ صرف پولیس اہلکاروں پر پستول تان لیے بلکہ اپنے مزید ساتھیوں کو بلا کر چاروں اہلکاروں سے مار پیٹ کر ان کے اسلحے سے میگزین بھی نکال لیے۔
ناکے پر تعینات پولیس اہلکار بھی پہنچ گئے۔ جب گاڑی میں موجود دو افراد کو باہر آنے کا کہا گیا تو انھوں نے باہر نکل کر پولیس اہلکاروں پر پستول تان لیے،

گالیاں دیں اور ہاتھا پائی شروع کر دی۔ ایف آئی آر کے مطابق اس دوران ملزمان نے فون کر کے اپنے دیگر ساتھیوں کو بھی بلا لیا اور کہ ایک ملزم قدیر عباسی نے ایک پولیس اہلکار کا موبائل فون توڑ دیا جبکہ کانسٹیبل فاروق نہ صرف وردی پھاڑ دی بلکہ ان کے سینے اور پسلیوں پر پستول کے بٹ مارے جس سے وہ بے ہوش ہو گئے۔ وائرلیس پر پولیس کی اضافی نفری بلوائی گئی تو ملزمان پولیس کی گاڑیاں دیکھ کر دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔

اسلام آباد پولیس نے پولیس اہلکاروں پر مسلح حملے، کار سرکار میں مداخلت، میگزین چھیننے سمیت دیگر جرائم جیسی سات دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ بنی گالا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس واقع میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ مقدمے میں راجہ ظہیر ولد فیض اکبر، احمر والد عبدالقدیر، قدیر عباسی، رحیم احمد عباسی، ذیشان احمد عباسی، وقاص احمد، ارسلان قدیر اور وسیم احمد کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ دیگر سات نامعلوم افراد کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close