پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کو سیلاب متاثرین نے خالی ہاتھ آنے پر واپس بھیج دیا، چور چور کے نعرے

کراچی(آئی ا ین پی ) سندھ کے قائم مقام گورنر آغا سراج درانی کو سیلاب متاثرین نے خالی ہاتھ آنے پر واپیس بھیج دیا۔ سندھ کے ضلع شکار پور کے دورے کے دوران شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد نے آغا سراج درانی سے سوال کیا کہ آپ نے ہمیں ٹینٹس بھی نہیں دیے، ہماری خواتین نے کھلے آسمان تلے رات گزاری۔ سراج درانی کی جانب کسی قسم کا جواب نہ آنے پر متاثرین نے خالی ہاتھ آئے پیپلزپارٹی کے وزیر کو وایس بھیج دیا اور چور چور کے نعرے لگائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close