اسلام آ باد (آئی ا ین پی ) حکومت کی جانب سے عوام کو بجلی کے معاملے میں ریلیف دینے لئے بڑا فیصلہ ، بیرون ملک سے مہنگا تیل منگوا کر بجلی بنانے کے بجائے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بیرون ملک سے مہنگا تیل منگوا کر بجلی بنانے کے بجائے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کی جائے گی۔ منصوبے کے تحت مہنگے درآمدی ایندھن (ڈیزل اور فرنس آئل)کی جگہ سولر پاور سے دس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی جس پر مکمل طور پر عملدرآمد کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئیں ہیں۔ اس منصوبے کی پیش نظر وزیراعظم نے سولر پاور پلانٹس کی جلد تعمیر کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرمیوں کا آئندہ موسم شروع ہونے تک عوام کو بجلی کی فراہمی میں خاطر خواہ ریلیف فراہم کیا جائے۔ خیال رہے کہ اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں سرکاری عمارتوں، بجلی اور ڈیزل سے چلنے والے ٹیوب ویلز اور کم یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو سورج کی روشنی سے پیدا ہونے والی بجلی دی جائے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں