ایف آئی اے نے بلیک میلر کو گرفتار کر لیا، پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

کراچی (پی این آئی) ایف آئی اے کراچی کے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے بلیک میلنگ، ہراساں کرنے اور بھتہ وصول کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد شعیب شکایت کنندہ کی قابلِ اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے میں ملوث تھا۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم شکایت کنندہ کو دھمکیاں دیتے ہوئے رقم بھی بٹورتا رہا، گرفتار ملزم کے قبضے سے ڈیجیٹل ڈیوائسز بھی برآمد ہوئیں۔

ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کے موبائل میں شکایت کنندہ کی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز پائی گئیں۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزم محمد شعیب کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close