میں ہر روز زیادہ خطرناک ہو رہا ہوں، عمران خان نے کس کو خبردار کر دیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں ہر روز زیادہ خطرناک ہو رہا ہوں۔ عمران خان انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں نے عمران خان پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے انہیں چلتے چلتے جواب دیا کہ میں ہر روز زیادہ خطرناک ہو رہا ہوں۔ایک صحافی نے سابق وزیرِ اعظم سے سوال کہ کیا آپ نے توشہ خانے سے ہیروں کا ہار لیا ہے؟

عمران خان نے جواب دیا کہ ہار بہت سستے ہوتے ہیں، کسی مہنگی چیز کی بات کرو۔
ان سے سوال کیا گیا کہ خان صاحب! آپ کا خطرناک ہونے کا پیغام کس کے لیے ہے؟ سابق وزیر اعظم عمران خان نے جواب دیا کہ میں آج یہ سرگودھا کے جلسے میں سب کو بتاؤں گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close