شہباز گل کو کہاں منتقل کر دیا گیا؟

راولپنڈی(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے رہنما شہباز گل کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہوگئی۔جیل ذرائع کے مطابق شہبازگل کو سینے میں درد اور سانس کی تکلیف بتائی جا رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے، شہباز گل کا مکمل طبی معائنہ کیا جائیگا۔ جیل ذرائع کے مطابق شہباز گل کو جیل اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کو 9 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا، ان پر بغاوت پر اکسانیکا الزام ہے، ان کے خلاف تھانہ کوہسار پولیس نے سٹی مجسٹریٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close