اسلام آباد ( آئی این پی ) سابق وفاقی وزیر و رہنما تحریک انصا ف فواد چوہدری کا عمران خان کے توہین عدالت کیس میں وکیل ایڈووکیٹ حامد خان کو لقمہ دینا اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے معافی مانگنے کا مطالبہ مہنگا پڑ گیا، حامد خان نے بھری عدالت میں فواد چوہدری سے متعلق کہہ دیا کہ س شخص سے کسی اچھائی کی توقع بھی نہیں کی جاسکتی ہے، بیان سے عمران خا ن کاکوئی تعلق نہیں ہے۔
بدھ کو سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ااسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کیس میں پیشی کے موقع پر عمران خان کے ذاتی وکیل ایڈوکیٹ حامد خان نے رہنما تحریک انصاف و سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریا ت فواد چوہدری کو جھاڑ پلادی ، دوران سماعت جب فواد چوہدری نے کہا کہ چیف جسٹس ہائی کورٹ کو خاتون ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کے حوالے سے الفاظ پر عمران خان کو توہین عدالت کانوٹس جاری کرنے معافی مانگنی چاہیے، جس پر حامد خان نے جواب دیا کہ ہمارا فواد چوہدری کے بیان سے کوئی تعلق نہیں ہے، اس شخص سے کسی اچھائی کی توقع بھی نہیں کی جاسکتی ہے۔حامد خان کے جواب پر عمران خان عدالت میں ہنسنے لگے جس سے عدالت کے سنجیدہ ماحول میں ہر طرف ہنسی بکھر گئی ۔ فواد چوہدری کے لقمے پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے کہا کہ ہمیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں،صحیح ہے یا غلط انہیں خود پتہ ہونا چاہیے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں