سپریم کورٹ، آئندہ ہفتے کیلئے بینچ نمبر ایک میں جسٹس فائز عیسیٰ بھی شامل

اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کیلئے ججز روسٹر جاری کر دیا،چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل تین رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق آئندہ ہفتے کیلئے ایک تین رکنی جبکہ 2 دو رکنی بینچ تشکیل دیئے گئے ہیں۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائزعیسی اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل تین رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔دوسرا بینچ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر جبکہ تیسرا بینچ جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل ہو گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close