پاکستانی عوام سیلاب کے اثرات پر قابو پا لیں گے، وزیراعظم شہباز شریف نے مودی کا شکریہ ادا کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان میں سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اظہار تعزیت پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ٹوئٹر پر ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام قدرتی آفت کے منفی اثرات پر جلد قابو پا لیں گے اور اپنی زندگیوں اور معاشرے کی تعمیر نو کریں گے۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔اپنی ٹوئٹ میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی دیکھ کر دکھ ہوا، ہم جانی نقصان پر متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں اور قدرتی آفت سے متاثرہ تمام لوگوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔ بھارت کے وزیراعظم سمیت عالمی رہنمائوں نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close