اسلام آباد (پی این آئی) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا محمد خان شیرانی نے قومی اسمبلی کے 9حلقوں میں ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیاہے۔ تفصیل کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سےجمعیت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا محمد خان شیرانی کی تفصیلی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سینئر مرکزی رہنما تحریک انصاف ڈاکٹرافتخار درانی اور مولانا شجاع الملک سمیت جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے زعماء بھی موجود تھے۔اس موقع پر مولانا محمد خان شیرانی نے 9حلقوں میں ہو نیولالے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔جمیعت علماء اسلام پاکستان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں حکومت پنجاب اور خیبرپختونخواہ کی بہترین امدادی کاروائیوں کو سراہا۔مولانا محمد خان شیرانی نے سیلاب زدگان کے لئے تحریک انصاف کی جانب سے عطیات جمع کرنے کے عمل کو بھی قابل ستائش قرار دیا۔مولانا محمد خان شیرانی نے توہین رسالت کے حساس معاملے کو محض سیاسی مقاصد کے لئے جھوٹے پراپیگنڈے کے طور پر استعمال کئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور امپورٹڈ حکومت کی ہاتھوں ملک میں سیاسی آمریت کے قیام کی بھی شدید مذمت کی۔انہوں نے سیاسی مخالفین اور اہلِ صحافت و سماجی میڈیا کیخلاف بدترین کریک ڈاؤن کو بھی جمہوریت اور دستور پر بدترین حملہ قرار دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں