لندن(پی این آئی)لندن میں مسلم لیگ ن کے رہنماء کے بیٹے کو دن دہاڑے چاقو کے وار سے قتل کردیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق لندن میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بڑھنے لگی ہیں، ایک اور پاکستانی نوجوان کو دن دہاڑے چاقوؤں کے وار سے قتل کردیا گیا
۔رپورٹ کے مطابق 22 سالہ رفاقت کیانی کو نامعلوم افراد نے سلاؤ میں قتل کیا، وہ مسلم لیگ ن کے رہنماء ذاکر کیانی کے بیٹے تھے۔پاکستانی نوجوان کے قتل پر لندن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔پولیس نے رفاقت کیانی کے قتل کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرلیا، مزید تفتیش جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں