سابق چیف جسٹس نے دبائو ڈلا کہ میں نواز شریف اور مریم نواز کیخلاف بیان دوں، طلال چوہدری نے پنڈوراباکس کھول دیا

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے الزام لگایا ہےکہ سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار نے مجھے بالواسطہ کہا کہ میں نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف بیان دوں۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان عادی مجرم ہیں، مجھےبھی دوبارہ جواب دینےکا موقع دیا جاتا تو شاید ریلیف مل جاتا۔

 

 

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے مجھے بالواسطہ کہا کہ میں نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف بیان دوں، عدلیہ کو اگر نظر ثانی کرنی ہے تو تمام سزاؤں کی کرنا ہوگی جو ثاقب نثار نے دی، میں ثاقب نثار پر الزام نہیں لگا رہا، حقائق بیان کر رہا ہوں۔رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پہلے ہی ایک توہین عدالت کیس میں وارننگ ہوچکی ہے، سوتیلے اور لاڈلے والا سلوک ختم ہونا چاہیے، مجھے اور دانیال عزیز کو وارننگ نہیں دی گئی، فرد جرم عائدکی گئی، ہم اپنی صفائیاں دیتے رہے مگر کہیں سنوائی نہیں ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close