دہشتگردی ایکٹ میں عمران خان کی ضمانت کل ختم، کیا ہونے جارہا ہے؟ بڑی خبر

اسلام آباد(پی این آئی)خاتون مجسٹریٹ کو دھمکی دینے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کل انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی متوقع ہے۔خاتون مجسٹریٹ زیبا چوہدری اور اسلام آبادپولیس کے سینیئر افسران کو دھمکیاں دینے کے کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی یکم ستمبر تک عبوری ضمانت کی درخواست منظور کی گئی تھی جس کے بعد کل عمران خان کی اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی متوقع ہے۔

گزشتہ سماعت پر عمران خان کی جانب سے وکیل بابراعوان نے عدالت کے روبرو دلائل دیےتھے۔خیال رہے کہ 20 اگست کو سابق وزیراعظم عمران خان نے شہباز گل پر مبینہ تشدد کے خلاف آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد پرکیس کرنےکا اعلان کیا تھا جبکہ شہباز گل کا ریمانڈ منظور کرنے والی خاتون مجسٹریٹ زیبا چوہدری کو نام لےکر دھمکی بھی دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close