نواز شریف جلد واپس آرہے ہیں، مریم نواز نے لیگی کارکنان کو خوشخبری سنادی

راجن پور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف جلد واپس آ رہے ہیں۔ انہوں نے نام لئے بغیر تحریک انصاف کے رہنماوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت جلسوں کا نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنے کا ہے۔ نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیاست کرنے کا نہیں بلکہ لوگوں کی بحالی کیلئے کام کرنا کا وقت ہے۔

نواز شریف کے حکم عوام کی خدمت کیلئے نکلے ہیں۔قبل ازیں راجن پور کے نواحی علاقے میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سیلاب متاثرین سے خطاب کے دوران لڑکھڑا گئیں۔ مریم نواز کے خطاب کے دوران زیادہ متاثرین جمع ہوگئے،مریم نواز میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں کہ اچانک میزٹوٹ گیا اور مریم نوازگر گئیں۔مریم نواز سے سوال کیا گیا کہ آپ ٹھیک ہیں تو ان کا کہنا تھا ٹھیک ہوں،کوئی بات نہیں۔ بعدازاں مریم نواز نے اسی جگہ کھڑے ہو کر خطاب کیا اور کہا کہ سیلاب متاثرین کے گھر بنائیں گے،نقصانات کا ازالہ کریں گے،نواز شریف نے کہا کہ جہاں لوگ تکلیف میں ہے جا کر انکو حوصلہ دیں۔مریم نواز سیلاب متاثرین سے ملاقات کیلئے فاضل پور پہنچی تھیں۔ ادھر وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران خیبرپختونخوا کیلئے 10 ارب روپے گرانٹ کا اعلان کر دیا۔وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ سیلاب اور بارشوں سے تباہی بڑی ہوئی ہے،سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے وزارت خارجہ کے ذریعے 160 ملین کا پروگرام بنایا۔

وفاقی حکومت نے این ڈی ایم اے اور بے نظیر انکم سپورٹ کے ذریعے 28 ارب روپے جاری کیے۔ وزیر اعظم شہاز شریف نے خیبر پختون خوا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا،وزیر اعظم نے کانجو کے علاقے میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کے بعد گفتگو میں کہا کہ سیلاب متاثرین میں امداد کی تقسیم کے عمل کو شفاف بنائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close