عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کتنے بجے ہو گی؟

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ کی ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکانے پر سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہو گی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجر بینچ سماعت کرے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالتی حکم پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں گے۔ عمران خان نے توہین عدالت کے شوکاز نوٹس کا جواب عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔ عمران خان نے اپنے جواب میں توہین عدالت کی کارروائی کو اختیار سے تجاوز قرار دیا۔

عمران خان نے سماعت کرنے والے بینچ پر بھی اعتراض اٹھا رکھا ہے۔پیمرا نے عمران خان کی 20 اگست کو ایف نائن پارک میں تقریر کا ریکارڈ بھی جمع کرا دیا ہے۔ںپیمرا نے عمران خان کی تقریر کی ڈی وی ڈی اور ٹرانسکرپٹ جمع کرایا تھا۔عدالت نے توہین عدالت کیس میں معاونت کے لیے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

عمران خان نے کہا تھا” اور مجسٹریٹ صاحبہ زیبا آپ بھی تیار ہو جائیں”۔ عمران خان کا کہنا تھا “آپ کے اوپر بھی ہم ایکشن لیں گے آپ سب کو شرم آنی چاہئے”۔عمران خان توہین عدالت کیس کی سماعت آج دن اڑھائی بجے ہو گی۔ کورٹ روم نمبر ون میں پاسز کے ذریعے وکلا اور صحافیوں کے داخلے کو محدود بنایا گیا ہے۔ تاہم احاطہ عدالت میں وکلا، صحافیوں یا سائلین کے داخلے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں