الخدمت کے نام سے امداد جمع کرنے والے نوسرباز پکڑے گئے، پہچان سامنے آ گئی، مقدمہ درج، کارروائی شروع

مانسہرہ (پی این آئی) خیبر پختونخوا پولیس نے الخدمت کے نام سے امداد جمع کرنے والے 4 نوسربازوں کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کے خلاف دھوکہ دہی اور فراڈ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔ پکڑے جانے والوں میں وسیم ولد رستم محمد حفیظ ولد محمد شکیل ساکنان باغ بانڈی چہان ، محمد عرفان ولد محمد انور سکنہ لمبی ڈھیری اور جاذب ولد مشتاق سکنہ مانسہرہ الخدمت کی جیکٹ پہن کر امداد اکٹھی کر رہے تھے ملزمان کو گرفتار کر کے دفعہ 419/420 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا.۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close