میں وزیر خزانہ ہوتا تو اتنی مہنگائی نہ کرتا، اسحاق ڈار نے مفتاح اسماعیل کی ناکامیوں کی فہرست گنوا دی

لندن (پی این آئی) لندن میں مقیم پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وہ وزیر خزانہ ہوتے تو روپے کی قدر نہ گراتے، اتنی مہنگائی نہ کرتے اور روپے کو مینیج کرتے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں ایڈونچر نہ ہوتے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں پڑتی۔ اسحاق ڈار نے بھارت کے ساتھ تجارت کے سوال پر کہا کہ یہ اہم مسئلہ ہے، اس بارے میں کوئی بھی فیصلہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اجلاس میں کیا جائے۔

یہ بات اہم ہے کہ شہباز شریف حکومت کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بھارت سے تجارت کو انتہائی اہم اور ضروری قرار دیا ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close