سپریم کورٹ کا بھی جعلی ٹویٹراکاؤنٹ نکل آیا، ایف آئی اے نے کارروائی شروع کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) کئی دوسرے سرکاری اور آئینی اداروں کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان کا بھی جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ نکل آیا جسے بلاک کرنے اور ایسے اکاؤنٹ کو چلانے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔اس حوالے سےسپریم کورٹ کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ’سوشل میڈیا پر سپریم کورٹ کے نام سے ایک اکاؤنٹ چلایا جا رہا ہے۔

سپریم کورٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ ٹوئٹر اور فیس بک سمیت کسی بھی سوشل میڈیا پر کسی قسم کا اکاؤنٹ نہیں رکھتی۔ اس لیے سپریم کورٹ کے نام پر چلنے والے تمام اکاؤنٹس جعلی ہیں۔ترجمان کے مطابق ’اس حوالے سے متعلقہ اداروں بالخصوص ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو اس اکاؤنٹ کو بلاک کرنے اور اسے چلانے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close