آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری، خواجہ آصف نے مفتاح سے متعلق مزاحیہ پوسٹ شیئر کردی

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل سے متعلق لطیفہ ٹوئٹ کردیا۔گزشتہ روز عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے قرض کے اجرا کی منظوری دی، بورڈ نے پاکستان کیلئے ایک ارب 10 کروڑ ڈالرز کی قسط منظور کی۔

قسط کی منظوری کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل سے متعلق لطیفہ ٹوئٹ کیا ہے۔وزیر دفاع کی جانب سے ایک پوسٹ کا اسکرین گریب ٹوئٹ کیا گیا ہے جس میں لکھا ہے کہ میمن تھا ہمارے تو پیچھے ہی پڑ گیا تھا مشکل سے پیسے دیکر جان چھڑاوائی ہے، آئی ایم ایف بورڈ۔اس کے علاوہ بھی خواجہ آصف نے ایک کلپ شیئر کیا ہے جس میں مفتاح کو سپرمین سے تشبیہ دی گئی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close