ن لیگ سوگ میں ڈوب گئی، سینئر رہنما کا اچانک انتقال ہو گیا

عارفوالا (پی این آئی)ن لیگ سوگ میں ڈوب گئی، سینئر رہنما کا اچانک انتقال ہو گیا۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی رانا زاہد حسین انتقال کرگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق رانا زاہد حسین کئی روز سے علیل اور لاہور میں زیر علاج تھے جہاں ان کا منگل کے روز انتقال ہوگیا۔

 

 

ان کی نماز جنازہ بدھ کو فجر کی نماز کے بعد عارفوالا کے فٹ بال گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔ خیال رہے کہ رانا زاہد حسین مسلم لیگ ن کے موجودہ رکن قومی اسمبلی رانا ارادت شریف خان کے والد تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں