فیول ایڈجسٹمنٹ، 200 یونٹ کے بجائے تمام صارفین کو ریلیف دینے کا حکم

راولپنڈی(پی این آئی )فیول ایڈجسٹمنٹ کی معافی کو 200 یونٹ کے بجائے تمام صارفین کو ریلیف دینے کا حکم دے دیا گیا۔ہم نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے بجلی صارفین کے حق میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی معافی 200 یونٹ کے بجائے تمام صارفین کو دی جائے۔بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر فیصلہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس جواد حسن نے سنایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close