فواد چودھری نے موجودہ نظام حکومت کو الٹانے کا دعویٰ کردیا

اسلام آباد(پی این آئی )پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے موجودہ نظام حکومت کو الٹانے کا دعویٰ کردیا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ’’تحریک انصاف نظام سے نبرد آزما ہے ،بدترین میڈیاسنسرشپ،عدالتی اور قانونی محاذ پر سازشیں اربوں ڈالر کے وسائل عمران خان کوختم کرنے کیلئے پھونکے جا رہے ہیں لیکن عوام کے دل ان سے نہیں موڑے جا رہے اس فسطائیت کے خلاف جنگ رہے گی،اس نظام کوالٹا نہ سکے تو یہ ناکامی پاکستان کاالمیہ ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close