چوہدری پرویز الٰہی نے وزیر اعلی محمود خان کے الٹ فیصلے کا اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی) پنجاب کے وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے اور وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے اپنا ہیلی کاپٹر سیلاب متاثرین کے لئے وقف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلی پرویز الہی نے کہا کہ میرا ہیلی کاپٹر مصیبت زدہ بہن بھائیوں کو ریلیف دینے کے لئے استعمال کیا جائے۔

یہ بات اہم ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے اپنا ہیلی کاپٹر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے مختص کرنے کی تجویز کے جواب میں کہا تھا کہ ان کا ہیلی کاپٹر سفر کے لیے ہے نہ کہ متاثرین کی مدد کے لیے ۔ اس لیے چوہدری پرویز الٰہی نے وزیر اعلیٰ محمود خان کے الٹ فیصلے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ دیگر صوبوں کی ضروریات پوری کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

پنجاب حکومت بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کیلئے ادویات اور میڈیکل سٹاف بھجوائے گی۔انہوں نے کہابلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ پنجاب حکومت دیگر صوبوں کے ساتھ کھڑی ہے۔پنجاب کابینہ نے راجن پور، ڈیرہ غازی خان اور میانوالی کے سیلاب متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کے فیصلے کی توثیق کردی وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے ریلیف کی سرگرمیو ں کو منظم انداز میں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔چودھری پرویزالٰہی نےکہامتاثرہ علاقوں میں ضرورت کے مطابق ٹینٹ،فوڈ ہیمپرز او ردیگر ضروری سامان مہیا کیاجائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں