وفاقی کابینہ کا آج کا اجلاس ملتوی، وجہ سامنے آ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے، جس کی ذرائع کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ سیلاب کے باعث جاری امدادی سرگرمیوں کی وجہ سے کابینہ کا یہ اجلاس ملتوی کیا گیا ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف آج بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کابینہ کا یہ اجلاس بلایا تھا جس میں سیلاب متاثرین کی امدادی کا رروائیوں پر بریفنگ دی جانی تھی لیکن وزیر اعظم کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے باعث کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close