بغاوت کیس میں شہباز گل کی ضمانت کا فیصلہ کب ہو گا؟

اسلام آباد (پی این آئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد بغاوت پر اکسانے کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کی درخواستِ ضمانت پر محفوظ کیا گیا فیصلہ آج 11 بجے سنائے گی۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے گزشتہ روز ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت کی تھی۔ گزشتہ روز ہونے والی سماعت کے دوران ملزم شہباز گِل کے وکلاء اور اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے دلائل مکمل کر لیے تھے۔

تمام دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ شہباز گِل کی اسلحے کی برآمد کے کیس میں ضمانت پہلے ہی منظور ہو چکی ہے۔…

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close