پشاور (پی این ایس) جہانگیرترین اور وزیراعلی کےپی محمود خان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ قائم ہوا ہے۔جہانگیر ترین نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ٹیلیفونک رابطے میں سیلاب متاثرین کے حوالے سے گفتگو کی گئی، جہانگیر ترین نے کہا کہ انشااللہ پاکستانی قوم اس مشکل سے بھی کامیابی سے نبرد آزما ہوگی۔جہانگیر ترین نے خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔سیلاب متاثرین کیلئے دنیا بھر سے امداد کا آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے،
ترکی سے 4 اور یو اے ای سے 2 فوجی طیارے امدادی سامان لیکر پہنچ چکے ہیں، جبکہ چین سے 2 طیارے آئندہ 48 گھنٹے میں پاکستان پہنچ جائیں گے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں