عمران خان کی ٹیلی تھون، 5ارب روپے اکٹھاکرنے کا ریکارڈ قائم

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان نے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے ٹیلی تھون ٹرانسمیشن کا آغاز کردیا ہے، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پانچ سو کروڑ روپے جمع کر لئے ہیں۔اس بات کی تصدیق پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے ٹیلی تھون نشریات کے دوران کی، ابھی بھی فنڈز اکٹھے ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

 

 

عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں بہت بڑا امتحان ہے، سیلاب کی وجہ سے پورا ملک متاثر ہے، اسی لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پورا پاکستان مل کر اس امتحان کا سامنا کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close