آئی ایم ایف سے معاہدہ، اب یہ بے شرم لوگ قوم کو مبارکباد دے رہے ہیں، اسد عمر کا تبصرہ

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے پاکستان سے معاہدے کی منظوری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کہ اب یہ بے شرم لوگ قوم کو مبارکباد دے رہے ہیں کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دی گئی۔

آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کو تقریبا ایک ارب 17 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دی اور قرض کی یہ رقم آئی ایم ایف کی جانب سے اسی ہفتے پاکستان کو منتقل کر دی جائے گی۔آئی ایم ایف سے معاہدے پر ردعمل میں اسد عمر کا کہنا تھاکہ اب یہ بے شرم لوگ قوم کو مبارکباد دے رہے ہیں کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوگیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close