پاکستان کو قرضہ فراہم کیا جائیگا یا نہیں؟ آئی ایم ایف نے آخرکار حتمی فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کیلئے قرض کی منظوری دے دی۔ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تصدیق کی ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی پروگرام (ای ایف ایف) کی منظوری دے دی ہے۔

 

 

وزیر خزانہ کے مطابق بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو 1.17 ارب ڈالر کی ساتویں اور آٹھویں قسط فراہم کردی جائے گی۔انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہت سے مشکل فیصلے کرکے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ وزیر خزانہ نے قرض کے اجرا کی منظوری پر قوم کو بھی مبارکباد دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں