جہانگیر ترین کا پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت سے رابطہ، بڑی امداد کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنما جہانگیر ترین نے خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کردیا۔جہانگیر ترین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری کیے گئے بیان کے مطابق انہوں نے سیلاب متاثرین کی امداد کے سلسلے میں وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور سیلاب متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کیا۔

 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ایک کروڑ روپےکی امداد پر جہانگیر ترین کا شکریہ ادا کیا۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان حکومتوں سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے، سیلاب متاثرین ہمارے اپنے ہیں، سب کوبڑھ چڑھ کران کی مدد کرنی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close