فیصل آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 25 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق عابد شیر علی کو بجلی کے بلوں میں رعایت کے مساجد سے اعلانات کروانے پر نوٹس دیا گیا تھا جس کاوہ تسلی بخش جواب نہیں دے سکے جس پر انہیں 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ لیگی رہنما تین روز میں جرمانے کی رقم ادا کریں۔خیال رہے کہ عابد شیر علی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 فیصل آباد سے ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان کا مقابلہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں