شوکت ترین اور محسن لغاری کی آڈیو کال معاملہ، تحریک انصاف کا اہم ردعمل آگیا

اسلام آباد( پی این آئی ) تحریک انصاف کی خاتون رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ شوکت ترین کے آڈیو کال میں کچھ بھی غیر قانونی یا غلط نہیں ہے۔اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر شیری مزاری نے لکھا کہ حکومت آئی ایم ایف سے جن شرائط پر قرض لے رہی ہے۔ ہم نے عوامی سطح پر ان شرائط کی مخالفت کی ہے۔آڈیو کال میں کچھ بھی غیر قانونی یا غلط نہیں تاہم عدالتی حکم کے بغیر آڈیو ٹیپ کرنا غیر قانونی اور جرم ہے۔دوسری جانبمسلم لیگ (ن) نے

سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین، پنجاب کے وزیر خزانہ محسن لغاری اور خیبر پختوانخواہ کے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا کی آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق آڈیو کالز پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔رکن اسمبلی حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ شوکت ترین منظم منصوبہ بندی کے ساتھ پاکستان کے خلاف سازش کررہے ہیں ،حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ ملکی معیشت کو سنبھالنے کیلئے

مسلسل مذاکرات کررہی ہے، ایسے وقت میں تحریک انصاف کا پاکستان دشمن اقدام انتہائی قابل مذمت ہے،شوکت ترین،محسن لغاری اور تیمور جھگڑا کی آڈیو کالز کی فوری تحقیقات کی جائیںاور تینوں شخصیات کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close