اسلام آباد(پی این آئی)الیکشن کمیشن میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت میں عمران خان نے جواب جمع کرانے کے لئے مزید مہلت طلب کرلی۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابقتوشہ خانہ ریفرنس کی الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے جواب جمع کرانے کے لئے مسلسل بار جواب جمع کرانے کے لئے مہلے طلب کرلی۔عمران خان کے وکیل کے معاون بیرسٹرگوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور جواب جمع کرنے کے لئے مزیدایک ہفتے مہلت دینے کی استدعا کی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وکیل علی ظفر لاہور میں ہیں ان سے مشاورت نہیں ہوسکی اس لئے مزید وقت دیا جائے۔کوشش ہوگی اگلی سماعت میں جواب جمع کرا دیا جائے۔چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ سارا کچھ تو ریکارڈ کا حصہ ہے اتنا وقت لگنا نہیں چاہیے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو جواب جمع کرانے کیلئے 7 ستمبر تک وقت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں