آصف زرداری نے سیلاب متاثرین کے پاس نہ جانے کی وجہ بتا دی

کراچی (پی این آئی) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین، سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ بارش اورسیلاب کی وجہ سےتکلیف دہ صورتحال ہے صحت اجازت دیتی تو ایسی صورتحال میں متاثرین کے پاس ہوتا۔ آصف زرداری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ اللہ پر ایمان ہے قوم کو مشکل صورتحال سےنکال کر سرخرو ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کووسیع کر کےںغریبوں کی ہر ممکن مدد کی جائے۔ حکومت پاکستان بیت المال کو متحرک کر کےغریبوں کی مددکرے عوام کے قدموں میں سیاسی جنت ہے کہ اصول کومشعل راہ بنائیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ حکومت متاثرین کی دوبارہ بحالی کی ذمہ داری ضرور پوری کرے گی،

پیپلز پارٹی کے وزرا، ممبران اسمبلی حلقوں کے عوام کےدرمیان رہیں۔ سابق صدر نے کہا کہ متاثرین سےوعدہ ہےکہ ان کی بحالی تک چین سےنہیں بیٹھیں گے سیاست بعد میں ہوتی رہے گی یہ وقت عوام کی بھرپور خدمت کا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں