راولپنڈی (پی این آئی) شدید طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث شمالی علاقوں کی وادی کمراٹ میں پھنسے ہوئے سروسز ہسپتال لاہور کے ڈاکٹروں کو مقامی پولیس نے بچا کر محفوظ مقام پر پہنچا دیا۔ اس حوالے سے گروپ میں شامل ڈاکٹر عثمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لاہور سے ہمارا گروپ کمراٹ آیا تھا، جو سیلاب کے باعث 2 دن تک پہاڑ پر پھنسا رہا۔نانہوں نے مزید بتایا ہے کہ مقامی پولیس نے ہمیں کھانے پینے کی اشیاء بھی فراہم کیں،
جس کے بعد ہمیں محفوظ مقام پر لایا گیا۔
سروسز اسپتال لاہور کے ڈاکٹرعثمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ اب یہاں سے لاہور جانے کے لیے ہیلی کاپٹر کا انتظار کر رہے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں