ٹیلی تھون سے ملنے والا پیسہ کہاں استعمال ہو گا؟ عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے حوالے سے ٹیلی تھون سےجو پیسہ ملے گا وہ پورے پاکستان میں استعمال ہو گا۔سیلاب متاثرین کیلئے آج کے ٹیلی تھون سےمتعلق خصوصی پیغام میں عمران خان نے کہا کہ پاکستانیوں آپ جانتےہیں اللہ نے ہمیں بڑےامتحان میں ڈالا ہے، 2010 سے بھی بڑا سیلاب آج پاکستان میں آیا ہوا ہے۔عمران خان نے کہا کہ تمام پاکستانیوں اور اوورسیز سےکہتا ہوں ٹیلی تھون میں شرکت کریں جیسے جیسے پیسہ آئے گا سیلاب متاثرین میں تقسیم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کےبہت سے عوام سیلاب سے شدید متاثر ہیں۔ سیلاب متاثرین کیلئےٹیلی تھون کے ذریعے پیسے اکٹھے کر رہا ہوں سیلاب متاثرین کی امدادکیلئےٹیلی تھون کل رات ساڑھے 9 بجے ہو گی۔ عمران خان نے کہا کہ ٹیلی تھون سے جو فنڈز آئیں گے ان کو ثانیہ نشتر دیکھیں گی ان کے ماتحت ایک کمیٹی میں تمام صوبوں کےلوگ شامل ہوں گے ٹیلی تھون سےجوپیسہ ملےگا وہ پورےپاکستان میں استعمال ہو گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close