کوئٹہ (پی این آئی) شدید طوفانی بارشوں اور تباہ کن سیلابی صورتِ حال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بلوچستان حکومت نے صوبے میں تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کر دی ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم نصیب اللہ مری کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کا فیصلہ سیلاب و بارشوں کی تباہی کے باعث کیا گیا ہے، سرکاری تعلیمی اداروں کی عمارتوں میں سیلاب زدگان کو ٹھہرایا گیا ہے۔ وزیر تعلیم بلوچستان نصیب اللہ مری کا کہنا ہے کہ صوبے میں تعلیمی ادارے مزید پانچ روز کے لیے بند رہیں گے،
تمام سرکاری و نجی اسکولز پیر سے جمعہ تک بند رہیں گے۔انہوں نے بتایا کہ بیشتر اسکولوں میں سیلاب کا پانی بھی موجود ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں