سیلاب زدگان کے لیے ٹیلی تھون آج ہو گی، عوام سے ملنے والی رقم پورے پاکستان میں استعمال ہو گی، عمران خان کا اعلان

اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ٹیلی تھون سے جوپیسہ ملے گاوہ پورے پاکستان میں استعمال ہوگا،سیلاب متاثرین کیلئے (آج) کے ٹیلی تھون سے متعلق خصوصی پیغام میں عمران خان نے کہا کہ پاکستانیوں آپ جانتے ہیں اللہ نے ہمیں بڑے امتحان میں ڈالاہے، 2010سے بھی بڑا سیلاب آج پاکستان میں آیا ہوا ہے،

انہوں نے کہا کہ ملک کے بہت سے عوام سیلاب سے شدیدمتاثرہیں سیلاب متاثرین کیلئے ٹیلی تھون کے ذریعے پیسے اکٹھے کر رہا ہوں سیلاب متاثرین کی امدادکیلئے ٹیلی تھون (آج) رات ساڑھے 9بجے ہو گی،عمران خان نے کہا کہ تمام پاکستانیوں اور اوورسیز سے کہتا ہوں ٹیلی تھون میں شرکت کریں جیسے جیسے پیسہ آئیگاسیلاب متاثرین میں تقسیم کریں گے،ان کا کہنا تھا کہ ٹیلی تھون سے جو فنڈز آئیں گے ان کو ثانیہ نشتر دیکھیں گی ان کے ماتحت ایک کمیٹی میں تمام صوبوں کے لوگ شامل ہوں گے ٹیلی تھون سے جوپیسہ ملے گاوہ پورے پاکستان میں استعمال ہوگا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close