شیریں مزاری نے اپنے ہی وزیر قانون فروغ نسیم کو غلط فیصلوں کا ذمہ دار ٹھہرا دیا

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے اپنے ہی دور کے وزیر قانون فروغ نسیم پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف مقدمات فروغ نسیم نے بنائے،

نجی ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ اس وقت کے وزیر قانون فروغ نسیم کے غلط فیصلوں سے پی ٹی آئی کی حکومت کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا،پی ٹی آئی رہنما نے اپنے دور حکومت کے وزیر قانون پر الزام لگایا کہ فروغ نسیم ہی کابینہ اجلاس میں جسٹس قاضی فائز عیسی پر مقدمہ کرنے پر زور دیتے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close