پاکستان میں سیلاب سے اب تک کتنی جانیں چلی گئیں؟ حکومت نے اعداد و شمار بتا دیئے

اسلام آباد(پی این آئی)سیلاب سے 1ہزار سے زائد افرادجاں بحق اور 3 کروڑ 30 لاکھ متاثر ہوئے ہیں۔حکومت سیلاب متاثرین کو بچانے میں مصروف جبکہ عمران خان سیاست، وفاقی وزیر شیری رحمان۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ملک میں بارشوں اور سیلاب سے ایک ہزار سے زائد لوگ جاں بحق اور تین کروڑ 30 لاکھ سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ سیلاب سے ملک میں ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ لاکھوں کھلے اسمان تلے امداد کے منتظر ہیں۔انہوں نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سیلاب زدگان کی مدد کے بجائے اپنا پاور شو دکھانے میں مصروف ہیں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بجائے جلسے کر رہے ہیں۔سینیٹر شیری رحمان نے سابق وزیراعظم پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جنوبی پنجاب کا دورہ منسوخ کر سکتے ہیں لیکن جلسے نہیں، حکومت سیلاب متاثرین کو بچانے میں مصروف ہے جب کہ عمران خان اپنی سیاست۔وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے استفسار کیا کہ کیا ان کو سیلاب متاثرین پر رحم نہیں آتا ؟ کیا انہوں نے سیلاب کی تباہ کاریاں نہیں دیکھیں ؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں