اسلام آباد(پی این آئی)ماہ صفر کا چاند نظر آگیا، یکم صفر 29 اگست بروز پیر ہوگی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اسلامی سال کے دوسرے مہینے ماہِ صفر المظفر 1444 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اسلامی سال کے دوسرے مہینے ماہِ صفر المظفر 1444 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت صفر کا چاند دیکھنے کے لیے اسلام آباد میں اجلاس ہوا جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی دارالخلافہ میں ہوئے۔اجلاسوں میں تکنیکی معاونت کے لیے وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ملک بھر سے ملنے والی شہادت کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے ماہ صفر 1444 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یکم صفر 29 اگست بروز پیر ہوگی۔دوسری جانب وزارت مذہبی امور نے ماہ صفر کے چاند کے حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں