ملک میں 75 فیصد حکومت عمران خان کی ہے، خواجہ آصف کا اعتراف

سیالکوٹ (پی این آئی ) رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن )اور وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ملک میں 75 فیصد حکومت عمران خان کی ہے اور باتیں ہمیں سنننا پڑتی ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق سیالکوٹ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ملک میں سیلابی صورتحال بے قابو ہے، دعا ہے اس پر قابو پا لیا جائے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ قدرت کی طرف سے جو آزمائش ہے وہ تو ہے ہی، اس میں ہمارا اپنا بھی قصور ہے، لوگوں نے آبی گزر گاہوں پر تجاوزات کر رکھی تھیں، رشوت دے کر گھر اور ہوٹلز تعمیر کیے گئے، کسی نے درست کہا کہ قدرت نے اپنی گزر گاہوں کو انسانوں سے واگزار کرا لیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ خلیج سے امداد آنا شروع ہو گئی ہے، دیگر ممالک بھی امداد بھیج رہے ہیں۔رہنما مسلم لیگ ن نے چیئرمین تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان روز اپنا بیانیہ بدلتے ہیں، ملک میں 75 فیصد حکوت عمران خان کی ہے، ہمیں 24 میل حکومت کا طعنہ دیتا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تباہی آئی ہوئی ہے لیکن عمران خان کو جلوسوں کی پڑی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close