نوشہرہ ، خاتون اے ڈی سی نے فرض شناسی کی مثال قائم کردی گھر گھر جا کر لوگوں کو خطرے سے آگاہ کیا، سپر وویمن کا خطاب

نوشہرہ (آئی این پی ) نوشہرہ کی خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قر العین نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی اپنے فرائض کو بھر پور طریقے سے انجام دیکر فرض شناسی کی ایک عمدہ مثال قائم کر دی۔ سوشل میڈیا پر نوشہرہ کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قر العین کو سپر وویمن کاخطاب دیا جا رہا ہے۔ قر العین نے نوشہرہ کے مکینوں کو سیلابی ریلے سے بچانے کے لیے گھر گھر جا کر ناصرف لوگوں کو نکالا بلکہ مسجد میں اعلانات کرکے آگاہی بھی فراہم کی

جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ نوشہرہ میں سیلابی صورتحال کے باعث تعمیرات کو نقصان ضرور پہنچا لیکن قر العین کی کاوشوں کے باعث جانی نقصان کی اطلاعات تاحال سامنے نہیں آئیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں