اسلام آباد (پی این آئی )ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے زیر استعمال دونوں ہیلی کاپٹرز ریسکیو کے لیے نہیں بلکہ سفر کے لیے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ 2ہیلی کاپٹرز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے زیر استعمال ہیں لیکن دونوں ہیلی کاپٹرز ریسکیو کے لیے نہیں بلکہ سفر کے لیے ہیں، دونوں ہیلی کاپٹر خوراک پہنچا سکتے ہیں مگر لوگوں کو نکال نہیں سکتے۔
قبل ازیں خیبر پختونخواہ کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ سیلاب سے تباہی زندگی کا حصہ ہے ۔ نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عمران خان انقلاب لا رہے ہیں انقلاب ملتوی نہیں ہو سکتا، اس وجہ سے عمران خان کے جلسے ملتوی نہیں ہوسکتے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بیرسٹر سیف سے سوال کیا گیا کہ یہ اچھا پیغام نہیں جا رہا ہے خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع میں ایمرجنسی کی صورتحال ہے لیکن عمران خان اسی صوبے میں
جلسے کر رہے ہیں۔ کیا یہ جلسے ملتوی نہیں ہو سکتے؟ آپکی حکومت کا تاثر اچھا نہیں جا رہا؟ اس پر بیرسٹر سیف نے کہا کہ عمران خان کے جلسے سیاسی جلسے نہیں بلکہ یہ انقلاب لا رہے ہیں اور انقلاب ملتوی نہیں ہوسکتا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں