سابق رکن پنجاب اسمبلی کا بیٹا اور پوتا قتل

ساہیوال(پی این آئی) سابق ایم پی اے مرحوم کا بیٹا اور پوتا آفیسر کالونی میں قتل۔ دونوں باپ بیٹے پرگھرکے باہر نامعلوم ملزمان فائرنگ کرکے قتل کے بعدفرار۔ تفصیلات کے مطابق معروف سابق ایم پی اے محمدا حمد شاہ کھگہ مرحوم کا بیٹا اصغرشاہ کھگہ اور پوتا نورالحق شاہ کھگہ آفیسر کالونی فرید ٹائون میں عشاء کی نماز کے بعد گھرجارہے تھے اور گھر کے باہر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی

جس کے نتیجہ میں 22سالہ نورالحق شاہ کھگہ موقع پر دم توڑ گیا جبکہ اصغر شاہ کھگہ کو شدید زخمی حالت میں ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس کے مطابق دونوں باپ بیٹے کا قتل دشمنی کاشاخسانہ لگتاہے۔ پولیس تھانہ فرید ٹائون مختلف زاویوں سے مصروف تفتیش ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close